
ریاست تلنگانہ کے ضلع ناگر کرنول میں چوہوں کے کاٹنے کی وجہ سے شیر خوار بچے کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ ناگرکرنول موضع میں پیش آیا ۔
شیرخوار کو زخمی حالت میں علاج کے لیے مقامی ہاسپٹل اور وہاں سے بہتر علاج کے لیے حیدرآباد کے نیلو فر ہاسپٹل لایا گیا جہاں کل شام بچے کی موت ہو گئی۔
مقامی افراد کے مطابق لکشمی کلا اور شیوا کی شادی تین سال قبل ہوئی تھی۔ 40 دن قبل خاتون نے بچے کو جنم دیا وہ اس وقت اپنے مائیکہ میں ہی مقیم تھی کہ ہفتہ کے دن شیر خوار کو چوہوں نے کاٹ لیا۔