
حیدرآباد ۔ سنکرانتی کے موقع پر پتنگ نکالنے کے دوران الکٹرک شاک سے ایک شخص کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع سنگا ریڈی میں پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق موضع پوٹ پلی میں ایک پتنگ برقی وائروں میں پھنس گئی تھی۔ شیو کمار نامی نوجوان نے پتنگ نکالنے کی کوشش کی جس کے نتیجہ میں وہ الکٹرک شاک کی وجہ سے جھلس گیا۔
اسے علاج کے لیے ظہیر آباد کے ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہو سکا۔ تہوار کے دن گھر میں موت کی وجہ سے اس خاندان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔