چین کا مانجہ فروخت۔ حیدرآباد میں 18 کیسس درج

حیدرآباد پولیس کمشنریٹ کے حدود میں واقع منگل ہاٹ علاقہ میں پولیس کی جانب سے چین کا مانجہ فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی گئی۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ یہاں کی دکانات میں چائنہ منجہ فروخت کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے چائنہ مانجہ فروخت کرنے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج کئے۔

پولیس کو تحقیقات میں پتہ چلا کہ یہ تمام تاجرین دہلی سے چائنہ منجہ لا کر شہر میں فروخت کررہے تھے۔ پولیس کی جانب سے پچھلے تین دنوں سے اس طرح کا مانجہ فروخت کرنے والے تاجروں کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ شہر اور مضافات میں پتنگ بازی کے دوران بچوں سمیت چار افراد کی موت ہوگئی اور چین کے مانجہ سے گلا کٹ جانے کے نتیجہ میں لنگر حوض علاقے میں ایک فوجی کی موت ہو گئی۔

Vinkmag ad

Read Previous

امریکہ میں نیند کے دوران 2 تلگو طلباء کی مشکوک موت

Read Next

پتنگ نکالنے کے دوران الکٹرک شاک ۔ ایک شخص ہلاک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular