انتخابی عملہ مرکز رائے دہی منتقل۔جمعرات کی صبح7 بجےسے رائے دہی

تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لئے 30 نومبر کو صبح 7 بجے راے دہی ہوگی۔ جو شام 5 بجے تک چلے گی۔ ریاستی الکٹورل آفیسر اور ضلع حیدرآباد کے الکیشن افسر رونالڈ روز نے حیدرآباد میں واقع مختلف ڈی آر سی سنٹر کا جائزہ لیا۔ اور ای وی یم کی عملہ کی منتقلی کے انتظامات کے بارے تفصیلات حاصل کی۔

رونالڈ روز نے بتایا کہ 20 ہزار پولنگ عملہ کے لئے 40مقامات کے لئے 600 بسس کا انتظام کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 29 نومبر کو بسس کے ذریعے عملہ کو متعلقہ پولنگ مراکزپہنچایا گیا ہے۔ اور30نومبر کی شام پولنگ ختم ہونے کےبعد انھیں واپس متعلقہ ڈی آر یس سنٹر کو منتقل کر دیا جائےگا۔

پولنگ اسٹاف اپنے اپنے پولنگ سینٹر ای وی ایمز اور دیگر ضروری چیزوں کے ساتھ پہنچادیا گیا ہے۔ کل صبح سات بجے سے پولنگ کا آغاز ہوگا۔

Vinkmag ad

Read Previous

الیکشن قواعد کی خلاف ورزی پر میونسپل کمشنر کا تبادلہ

Read Next

تلنگانہ انتخابات کا اثر۔ بس اسٹیشنوں پر عوام کا زبردست ہجوم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular