الیکشن قواعد کی خلاف ورزی پر میونسپل کمشنر کا تبادلہ

الیکشن قواعد کی خلاف ورزی پر میونسپل کمشنر کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔ منچیریالا ضلع بیلم پلی میونسپل کمشنر کے۔ سمایا کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ ضلع کلکٹر الیکٹورل آفیسر بداوت سنتوش نے انتخابی قواعد کی جان بوجھ کر خلاف ورزی کرنے پر کمشنر کا تبادلہ کرنے کا حکم جاری کیا۔

میونسپل کمشنر سمایا نے انتخابی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس ماہ کی 8 تاریخ کو بیلم پلی میں سی ایم ،کے سی آر، کی آشیرواد میٹنگ کے انتظامات کئے تھے ۔ اس پر حکام نے کاروائی کرتے ہوئے ضلع کلکٹر و الیکشن آفیسر نے ان کا تبادلہ کردیا گیا۔

فوری طور پر میونسپل کمشنر سمایا کا بیلم پلی سے تبادلہ کرتے ہو ئے حیدرآباد ایڈمنسٹریشن آفس کو منسلک کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔ ریونیو آفیسر بھوجنگم کو میونسپل کمشنر کے طور پر
اضافی ذمہ داریاں پوری طرح سونپی گئی ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ میں آئندہ 3 دنوں تک ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان

Read Next

انتخابی عملہ مرکز رائے دہی منتقل۔جمعرات کی صبح7 بجےسے رائے دہی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular