کانگریس اور بی آرایس میں مفاہمت کا ای راجندر نے لگایا الزام

بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی ای راجیندر نے الزام لگایا کہ بی آر ایس اور کانگریس دونوں میں اندرونی مفاہمت ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے سے پہلے کالیشورم پر سی بی آئی انکوائری کرانے کی کانگریس مانگ کرتی تھی۔ لیکن اقتدار ملنے کے بعد کانگریس خاموش ہے۔

ای راجندر نے کہاکہ اگر سچائی سامنے آنی ہے تو جانچ سی بی آئی سے ہونی چاہئے۔ ورنہ ریونت ریڈی پر بھی پر شک کیا جائے گا۔‌ انہوں نے عوام سے اس بار ووٹ مودی کو ووٹ دینے کی اپیل کی ۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ مودی دنیا کے نقشے پر ہندوستان کا پرچم بلند کرنے والے پہلے شخص ہیں۔

کے سی آر جنہوں نے تروم خان ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔لیکن ایک لاکھ روپئے کا قرض معاف نہیں کیا۔ اور ریونت ریڈی دو لاکھ کا قرض کیسے معاف کریں گے۔ اگر آپ قرض معافی نہیں کرتے ہیں تو جو کے سی آر کے ساتھ ہوا وہ آپ کے ساتھ بھی ہوگا۔

بی آر ایس کو ووٹ دینا ووٹ گڑھے میں پھینکنے کے مترادف ہے۔ کانگریس کو ووٹ دینا بربادی ہے۔ میں آپ سے اپیل کر رہا ہوں کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ ملک محفوظ رہے، اگر آپ آگے بڑھنا چاہتے ہیں تو نریندر مودی کو ووٹ دیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

ٹول پلازہ کی عمارت سے گرنے کے نتیجہ میں ملازم ہلاک

Read Next

تلنگانہ:مائناریٹی کمیشن، کرسچن مائناریٹی کمیشن اور اردو اکیڈمی کے چیرمین کا تقرر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular