سوشل میڈیا اشہتارات سے عوام چوکنا رہیں۔ پولیس کا مشورہ

حیدرآباد۔ سٹی پولیس نے شہریوں سے آن لائن دھوکہ بازوں سے چوکس رہنے کی خواہش کی ہے۔ جوائنٹ پولیس کمشنر کرائمس اینڈ ایس آئی ٹی اے وی رنگناتھ کے مطابق ٹریڈنگ میں زائد منافع کا لالچ دے کر چاٹرڈ اکاونٹنٹ اور وکلا کو بھی دھوکہ دیا جارہا ہے۔

اندرون ایک ہفتہ دونوں شہروں میں تقریباً 20کروڑ روپے کے آن لائن دھوکہ دہی کے واقعات پیش آچکے ہیں۔ پولیس نے کہا کہ ٹیلی گرام، واٹس اپ، انسٹا گرام، ایکس، فیس بک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر آنے والے اشتہارات سے عوام چوکنا رہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

ہیڈ فون لگا کر ریلوے ٹریک عبور کرنا مہنگا پڑا

Read Next

موسم گرما پانی کے بحران سے بچنے کیلئے ایکشن پلان ہو تیار۔ سی ایم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular