رچہ کنڈہ میں جرائم کی شرح میں 6.86 فیصد اضافہ

حیدرآباد ۔ رچہ کنڈہ کمشنریٹ کے حدود میں جرائم کی شرح میں مجموعی طورپر6.68 فیصد اضافہ ہوا۔ کمشنرپولیس سدھیر بابو نے آج کمشنریٹ کی سالانہ کرائم رپورٹ جاری کی۔ اس موقع پر سدھیر بابو نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابل اس سال رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ میں جرائم کی شرح میں 6.86 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سائبر کرائم میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ خواتین کے خلاف جرائم میں 6.65 فیصد کمی آئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس سال 2,562 سائبر کیسس درج کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی سمگلنگ سے متعلق 58 مقدمات میں 163 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گیمنگ ایکٹ کے تحت 188 مقدمات درج کیے گئے اور 972 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال 5,241 مقدمات میں سزاؤں کو یقینی بنایا گیا ہے۔ کمشنرپولیس نے کہا کہ 20 مقدمات میں مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ سمیت ملک بھرمیں کہرکی چادر۔ گاڑی سواروں کو مشکلات

Read Next

تلنگانہ:بس میں سیٹ کیلئے مسافر کا انوکھااحتجاج

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular