تلنگانہ:بس میں سیٹ کیلئے مسافر کا انوکھااحتجاج

آرٹی سی بس میں سیٹ کیلئے ایک مسافر نے انوکھااحتجاج کیا۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے راجناسرسلہ ضلع میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ویمل واڑہ کی مندر میں درشن کے بعد شردھالووں کے جانے کے دوران سیٹ نہ ملنے پر ایک مسافر بس کے اگلے پہیئے کے سامنے لیٹ گیا۔

یہ بس ورنگل ضلع واپس ہورہی تھی۔تمام مسافرین سیٹ کے لئے ایک دوسرے سے جھگڑرہے تھے۔ اسی دوران ایک مسافر کو سیٹ نہ ملنے پر وہ بس کے اگلے پہیئے کے سامنے لیٹ کر انوکھا احتجاج کرنے لگا۔ اس کا مقصد بس کو جانے سے روکناتھا۔ بالاخر ڈپومنیجر کی مداخلت کے بعد اس نے اپنا احتجاج ختم کیااورمسافرین میں جھگڑا ختم ہوا۔

Vinkmag ad

Read Previous

رچہ کنڈہ میں جرائم کی شرح میں 6.86 فیصد اضافہ

Read Next

تلنگانہ:ایک شخص کی موت کے ساڑھے نو سال بعد یوڈی آئی ڈی کارڈ موصول ہوا،ارکان خاندان حیرت زدہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular