
حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے شمال مغربی اوراس سے ملحقہ وسطی حصوں میں اگلے تین چار دنوں تک شدید کہر چھائے رہنے کی پیش قیاسی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کے مطابق پنجاب کے کئی حصوں میں اتوارتک جبکہ ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی اور اترپردیش کے کچھ حصوں میں جمعہ تک صبح کے اوقات میں کہیں کہر اورکہیں شدید کہر چھائے رہنے کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔
آئندہ پانچ دنوں کے دوران ملک کے شمالی علاقوں میں اقل ترین درجہ حرارت برقراررہنے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ اسی دوران تلنگانہ اورآندھراپردیش میں بھی صبح اورشام کے اوقات میں شدید کہرکی وجہہ سے گاڑی سواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑررہا ہے۔ کہر کی وجہہ سے حادثات بھی رونما ہورہے ہیں۔