کانگریس حکومت تلنگانہ کے عوام کی خواہش کے مطابق تشکیل دی گئی ہے۔ پونم پربھاکر

تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے کہا ہے کہ ریاست میں کانگریس حکومت تلنگانہ کے عوام کی خواہش کے مطابق تشکیل دی گئی ہے۔ انہوں نے ایکادشی کے موقع پر کہا کہ عوام نے دس سالوں کے دوران بی آرایس حکومت سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا۔ پنشن نہیں ملی،ملازمت نہیں ملی ، اور کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

پونم پر بھاکر نےالزام لگایا کہ بی آر ایس کی حکمرانی مناسب نہیں تھی۔ عوام کو انصاف فراہم کرنے میں بی آرایس حکومت ناکام ہوگئی۔ انہوں نے کہاکہ وہ ریاستی وزیر کی حیثیت سے تلنگانہ کے عوام کی خواہش کو پورا کرنے کے لیے مساعی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی طرف سے دی گئی 6 ضمانتوں کو پورا کیا جائےگا اور عوامی مسائل کو حل کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔

Vinkmag ad

Read Previous

سائبرجرائم میں اضافہ۔خواتین پر جرائم میں کمی۔سائبرآباد کمشنر پولیس اویناش موہنتی کی سالانہ پریس کانفرنس

Read Next

نائب صدر جمہوریہ کا27ڈسمبر کو دورہ حیدرآباد ۔چیف سکریٹری کا جائزہ اجلاس

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular