
چیف سکریٹری تلنگانہ شانتی کماری نے بتایا کہ نائب صدر جگدیپ دھنکر اس ماہ کی 27 تاریخ کو حیدرآباد کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ معززین کے دورہ کے سلسلے میں معقول انتظامات کریں۔
سی ایس نے آج ایک رابطہ میٹنگ کی اور اس سلسلے میں کئے جانے والے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔ چونکہ یہ نائب صدر جمہوریہ کا ریاست کا پہلا دورہ ہے، اس لیے پولیس دستے کے گارڈ آف آنر کے ساتھ پولیس بینڈ کا انتظام کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ بلیو بک کےمطابق مناسب سیکورٹی، ٹریفک اور بندوبست انتظامات بھی کئے جانے چاہئیں۔
- اسی طرح صحت، آر اینڈ بی، جی ایچ ایم سی، توانائی اور دیگر محکموں سے بھی کہا گیا کہ وہ قریبی تال میل کے ساتھ کام کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ معززین کا دورہ ہموار اور موثر انداز میں انجام پائے۔
ڈی جی پی روی گپتا، ڈی جی فائر سروسز ناگی ریڈی، سکریٹری ٹو گورنمنٹ راہول بوجا، جی ایچ ایم سی کمشنر رونالڈ راس، کمشنر ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر کرسٹینا زونگتھو، سکریٹری آر اینڈ بی سرینواس راجو، سی ایم ڈی ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل مشرف اور دیگر عہدیداروں نے میٹنگ میں شرکت کی۔