کانگریس حکومت عوامی پیسے کا غلط استعمال کرنے والوں کو نہیں بخشے گی۔ اتم کمار ریڈی

تلنگانہ کے وزیر آبپاشی اور سیول سپلائیز کپٹن این اتم کمار ریڈی نے زور دے کر کہا کہ کانگریس حکومت بدعنوانی یا عوامی فنڈز کا غلط استعمال کرنے والے کسی کو بھی نہیں بخشے گی ۔ چہارشبہ کے روز تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں تلنگانہ اسٹیٹ فنانس ۔ وائٹ پیپر، پر مختصر بحث کے دوران، اتم کمار ریڈی نے محکمہ سیول سپلائیز کی مخدوش صورتحال اور ریاست میں آبپاشی پراجکٹس کی حالت کا ایک جامع جائزہ پیش کیا۔

اتم کمار ریڈی نے الزام لگایاکہ بی آر ایس کی سابقہ ​​حکومت نے کافی نقصان پہنچایا ہے۔ محکمہ سیول سپلائی کارپوریشن کو بڑے قرضوں کے جال میں ڈھکیل دیا ہے۔ اتم کمار ریڈی نے انکشاف کیا کہ کارپوریشن نے 56,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے قرضے لئے ہیں اور سابقہ ​​لاپرواہی کی وجہ سے 11,500 کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔ قرضوں کی وجہ سے کارپوریشن پر 3,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے سالانہ سود کا ادا کرنا پڑہ ریاہے۔ تقریباً 95 لاکھ میٹرک ٹن دھان جس کی مالیت 22,000 کروڑ روپے دھان کسی گیارنٹی اور غیر محفوظ طریقے سے ملرس کے پاس ہے۔

ریاستی وزیر نے الزام لگایا کہ راشن کارڈ ہولڈروں کو فراہم کیے جانے والے چاول کا 70سے75فیصد جس کی قیمت 39 روپے فی کلو ہے، یا تو کھانے کے قابل نہیں یا خراب معیار کی وجہ سے غلط استعمال کے لیے موڑ دیا گیا۔ انہوں نے موجودہ صورتحال کی وجہ پچھلی حکومت کی طرف سے چھوڑی گئی منظم خامیوں کو قرار دیا۔

محکمہ آبپاشی کا رخ کرتے ہوئے اتم کمار ریڈی نے اعلان کیا کہ ریاستی حکومت میڈی گڈا بیراج کے گرنے کی تحقیقات کرائے گی اور ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی۔ اہم اخراجات کے باوجود، ان منصوبوں پر زیادہ سود پر قرض لیا گیا، انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کالیشورم پروجیکٹ میں تقریباً 1 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے باوجود آیا کٹ تقریباً 1.5 لاکھ ایکڑ ہے، پالامورو رنگاریڈی کے لیے صفر ایکڑ آیا کٹ کے ساتھ 25,000 کروڑ روپے خرچ کرنے کے بعد اور سیتارام ساگر کے لیے 7500 کروڑ روپے خرچ کرنے کے بعد صفر ایکڑ آیا کٹ ہے۔

میڈی گڈا واقعہ کو اتم کمار ریڈی نے مجرمانہ غفلت سے منسوب کرتے ہوئے کہا کہ ناقص ڈیزائن سے بنایا گیا بیراج 21 اکتوبر کو گر گیا۔جب بی آر ایس اقتدار میں تھی۔ انہوں نے اس وقت کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے ردعمل اور اصلاحی اقدامات کے فقدان پر تنقید کی۔ اتم کمار ریڈی نے ناقص ڈیزائن اور تعمیر پر تنقید کرتے ہوئے اسے آزاد ہندوستان میں کافی خرچ کے بعد بیراج کے گرنے کا پہلا واقعہ قرار دیا۔انہوں نے‌ کہا کہ 21 اکتوبر کو بلاک نمبر 7 اچانک گرنے کے بارے میں بتایا کہ وہ 21 اکتوبر کو بغیر کسی سنجیدہ تفتیش کے اچانک گر گیا۔ ایل اینڈ ٹی کمپنی نے ناقص ڈیزائن اور جیولوجیکل چیکس کی کمی کا دعویٰ کیا، جس سے میڈی گڈا کے پورے بلاک 7 کی لمبی عمر کے بارے میں جاری تحقیقات کا آغاز ہوا۔

ایوان میں بی آر ایس، ایم ایل اے اور سابق وزیر ہریش راؤ سے خطاب کرتے ہوئے، اتم کمار ریڈی نے سنڈیلا پراجکٹس میں دراڑ کو اجاگر کرتے ہوئے مرمت کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے احتساب کے فقدان اور ریکارڈ کیپنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گزشتہ حکومت کے ایڈہاک فیصلوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے تمام پہلوؤں کی خمکمل انکوائری کرنے اور سخت کارروائی کرنے کا عزم کیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

ڈائرکٹر پبلک ہیلتھ سری نواس راؤ کو حکومت نے‌ان کے عہدے سے ہٹادیا

Read Next

بی آر ایس نے ریاست میں معاشی بحران پیدا کر دیا، ریونت ریڈی کا الزام

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular