
حیدرآباد میں پولیس نے ایک چالباز نوجوان کو گرفتارکر لیا۔ جو خود کو چیف منسٹر آفس (سی ایم او) کا عہدیدار ظاہر کرتے ہوئے لوگوں کو دھوکہ دے رہا تھا۔
ملزم پراوین سائی کا تعلق حیدرآباد کے ونستھلی پورم علاقہ سے بتایا گیا ہے۔ وہ اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے ملازمتیں فراہم کرنے اور اراضیات کے تنازعہ حل کرنے کا وعدہ کرکے لوگوں کو ٹھگ رہا تھا۔
سائی ایل بی نگر ایس او ٹی پولیس کی تحویل میں ہے۔ پولیس نے ملزم کی انووا کار اور موبائل فون ضبط کر لیا ہے مزید تحقیقات جاری ہے۔