
چیف منسٹر ریونت ریڈی ایچ آئی سی سی میں بائیو ایشیا-2024 کانفرنس کے افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوے کہا کہ ریاست میں تین مقامات پر فارما ولیج قائم کرنے جا رہے ہیں۔ داووس کے ذریعہ تلنگانہ میں 40 ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری لائے ہیں۔جینوم ویلی فیز 2 جلد شروع کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آپ کے خوابوں کو پورا کرنے میں آپ کی ہر طرح سے مدد کریں گے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ حیدرآباد کو لائف سائنسز کا دارالحکومت بنائیں گے۔ 1/3 فارما مصنوعات حیدرآباد سے آرہی ہیں۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ ویکسینیشن میں دنیا میں سرفہرست ہے۔ دو ہزار کروڑ روپے سے جینومی ویلی کے دوسرے مرحلے کو تین سو ایکڑ پر توسیع دی جاے گی۔
میدک، وقارآباد اور نلگنڈہ اضلاع میں دس فارما ویلیج قائم کر رہے ہیں حیدرآباد آئی ٹی فارما سیکٹر کو دیا جانے والا نام ہے۔ فارما سیکٹر میں درپیش چیلنجوں سے واقف ہوں۔حال ہی میں، فارما انڈسٹری کے رہنماؤں نے مجھ سے ان چیلنجوں کے بارے میں بات کی جن کا انہیں سامنا ہے۔
دنیا میں تین کوویڈ ویکسینس میں سے ایک حیدرآباد میں بنائی گئی تھی۔ کوویڈ کے بعد لوگ صحت پر توجہ دے رہے ہیں۔ حیدرآباد تحقیق کا گھر ہے۔ حیدرآباد لائف سائنسس کے میدان میں پہلے نمبر پر ہے۔ تلنگانہ قومی اور بین الاقوامی اسٹارٹ اپ کمپنیوں کا مرکز بن گیا ہے۔ اس اجلاس میں دیگر نے بھی خطاب کیا۔