یکم مارچ سے بی آر ایس کا چلو میڈی گڈہ پروگرام۔ کالیشورم کیا ہے عوام کو راست دکھایا جائے گا۔ کے ٹی آر

حیدرآباد ۔ بی آرایس کے کارگزار صدر تارک راما راؤ نے اعلان کیا کہ چلو میڈی گڈہ پروگرام یکم مارچ سے شروع کیا جائے گا۔ یہ پروگرام 150 تا 200 بی آر ایس قائدین کے ساتھ منعقد کیا جائے گا۔ کے ٹی آر نے آج تلنگانہ بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

سابق وزیر نے کہا کہ یہ پروگرام تلنگانہ بھون سے شروع کیا جائے گا۔ پروگرام کے تحت وہ پہلے دن کالیشورم جائیں گے۔ اس پروگرام کے ذریعہ کالیشورم پراجکٹ کی جامع نوعیت تلنگانہ کے عوام کے ساتھ ساتھ الزامات عائد کرنے والوں کو دکھائی جائے گی۔

کےٹی آر نے کہا کہ وہ عوام کو حقائق سے واقف کروانے کیلئے میڈی گڈہ کا دورہ کریں گے۔ پروگرام کے دوران عوام کو دکھایا جائے گا کہ کالیشورم کیا ہے اورکس قدر سود مند ہے، علاوہ ازیں کے ٹی آر نے یہ بھی کہا کہ مرحلہ واری طور پرپراجکٹ کا جامع دورہ کیا جائے گا۔

Vinkmag ad

Read Previous

بائیو ایشیا-2024 کانفرنس کا وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے کیا افتتاح،تین مقامات پر فارما ولیج قائم کرنے کااعلان

Read Next

500 روپئےمیں گیس سلنڈر تلنگانہ حکومت کی گائیڈ لائنس جاری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular