دھوکہ باز خاتون 15 سال بعد پکڑی گئی۔ تلنگانہ سی آئی ڈی کی کاروائی

حیدرآباد۔تلنگانہ سی آئی ڈی نے ایک شاطر دھوکہ باز خاتون کو چنائی سے گرفتار کر لیا جو 15 سال سے فراری میں تھی۔ یہ کاروائی منی سرکولیشن اسکیم کے ذریعہ دھوکہ دہی کے معاملے میں کی گئی۔

پولیس نے 45 سالہ کاماکشی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق اس خاتون نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کوئز نیٹ انٹرپرائززیس انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام سے ایک کمپنی قائم کی تھی۔ سال 2008 میں 32 ہزار روپے میں گولڈ کوائن خریدنے پر اور کسی کو اس اسکیم میں شامل کرنے پر بھاری منافع کا لالچ دے کر لوگوں کو ٹھگ لیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تھا اور خاتون تب سے فراری میں تھی اس کی اب گرفتاری عمل میں آئی۔

Vinkmag ad

Read Previous

بیوی کا گلا کاٹ کر قتل کردینے والا شوہر گرفتار

Read Next

نقلی نوٹوں کے تیاری کا پردہ فاش

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular