
حیدرآباد: بیوی کا گلا کاٹ کر وحشیانہ انداز میں اس کا قتل کر دینے والے درندہ صفت شوہر کو ائی ایس سدن پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پولیس نے بتایا کہ 20 سالہ سپنا ساکن چمپا پیٹ اور 23 سالہ پریم کمار نے لو میرج کی تھی۔ مقتول خاتون کی سریش نامی نوجوان سے ملاقات تھی اور وہ اس سے فون پر بات کیا کرتی تھی، جس پر اس کے شوہر پریم کمار کو اپنی بیوی کے کردار پر شک ہو گیا۔ 28 اکتوبر کو ملزم اچانک اپنے گھر پہنچا جہاں اس کی بیوی اور سریش دونوں موجود تھے، ان دونوں کو ایک ساتھ دیکھتے ہی وہ برہم ہو گیا اس نے بیڈ روم میں لے جا کر اپنی بیوی کا گلا کاٹ کر اس کا قتل کر دیا بعد ازاں ملزم نے بلندی سے چھلانگ لگا دی تھی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا۔ اسے علاج کے لیے ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا صحت یاب ہونے کے بعد خج پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔