نقلی نوٹوں کے تیاری کا پردہ فاش

حیدرآباد: سائبر آباد پولیس نے نقلی نوٹوں کی تیاری کا پردہ فاش کرتے ہوئے دو ملزمین کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق 45 سالہ وینکٹیشورلو اور 44 سالہ سرینواس کی گرفتاری عمل میں آئی ان کا تعلق ریاست آندھرا پردیش سے بتایا گیا ہے جو عارضی طور پر شہر کے ایل بی نگر اور شمس آباد میں مقیم تھے۔ ان کے پاس سے دو لاکھ نو ہزار روپے کے نقلی نوٹ ضبط کر لیے گئے ساتھ ہی ملزمین کے پاس سے نقلی نوٹوں کی تیاری کا سامان بھی ضبط کیا گیا۔ دونوں ملزمین پرنٹر کے ذریعہ نقلی نوٹ تیار کر کے ان نوٹوں کو مارکیٹ میں چلانے کی کوشش میں تھے کہ باوثوق ذرائع کی اطلاع پر انہیں شمس آباد علاقہ سے گرفتار کر لیا گیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

دھوکہ باز خاتون 15 سال بعد پکڑی گئی۔ تلنگانہ سی آئی ڈی کی کاروائی

Read Next

“پاپا اب فون اور ٹی وی نہیں دیکھوں گی” باپ کے نام سوسائیڈ نوٹ لکھ کر بیٹی کی خودکشی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular