کرناٹک حکومت کا اہم فیصلہ، پرائیویٹ اداروں میں گریڈ سی اور ڈی ملازمت کیلئے مقامی لوگوں کو100 فیصد ریزرویشن

کرناٹک میں کانگریس حکومت نے ریاست کی پرائیوٹ کمپنیوں میں ملازمت کے حوالہ سے اہم فیصلہ کیا ہے۔ ریاستی کابینہ نے روزگار بل، 2024 کے مسودے کو منظوری دے دی ہے۔ اس بل کے اسمبلی میں منظور ہونے کے بعد صنعتوں، کارخانوں اور دیگر اداروں میں مقامی افراد کو ریزرویشن دینا لازمی ہوگا۔

مجوزہ بل میں منیجر یا انتظامی ملازمت میں 50 فیصد اور غیر انتظامی ملازمتوں میں 75 فیصد اسامیاں کنڑ لوگوں کے لئے مختص ہوں گی۔ وہیں،گروپ سی اور گروپ ڈی کی ملازمتوں میں صد فیصد ملازمتیں مقامی لوگوں کے لئے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کرناٹک حکومت نے ریاست کے تمام صنعتوں میں سی اور ڈی گریڈ کی ملازمتوں پر 100 فیصد کنّڑ لوگوں کی تقرری کو لازمی بنانے کے لیے ایک بل منظور کیا گیا ہے۔ اس بل کا مقصد کنّڑ لوگوں کو کنّڑ سرزمین میں نوکریوں سے محروم نہ ہونا پڑے اور انہیں مادر وطن میں بہتر زندگی گزارنے کا موقع دیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے دعویٰ کیاکہ انکی کنّڑ حمایتی حکومت ہے ، اور کنّڑ لوگوں کی فلاح و بہبود کو ترجیح دیتی ہے۔

اس بل کی عمل آواری کے بعد ریاست میں کوئی بھی کمپنی مینجمنٹ کیٹیگریز میں 50 فیصد مقامی امیدواروں اور نان مینجمنٹ کیٹیگریز میں 75 فیصد مقامی امیدواروں کو ملازمت دے گی۔ اس کے علاوہ اگر امیدواروں کے پاس کنّڑ زبان کے ساتھ سیکنڈری اسکول کا سرٹیفکیٹ نہیں ہے، تو انہیں ’نوڈل ایجنسی‘ کے ذریعہ متعین کنّڑ مہارت کا امتحان پاس کرنا ہوگا۔ اگر کوئی اہل مقامی امیدوار دستیاب نہیں ہیں تو اداروں کو حکومت یا اس کی ایجنسیوں کے تعاون سے تین سال کے اندر تربیت فراہم کرنی ہوگی۔ اگر مقامی امیدواروں کی کافی تعداد دستیاب نہیں ہے تو کمپنی اس ایکٹ سے رعایت کے لیے حکومت کو درخواست دے سکتی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

کے ٹی آر، نے ایل بی نگر رکن اسمبلی ڈی سدھیر ریڈی کی عیادت کی

Read Next

نیریلا شاردا نے تلنگانہ اسٹیٹ ویمنس کمیشن کی چیرپرسن کا عہدہ سنبھال لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular