
بابری انہدام کے بعد فسادات کا ملزم کرناٹک میں 31 سال بعد گرفتارکیا گیا۔ ملزم شری کانت پجاری کی عمراُس وقت 20 سال تھی جب ہبلی میں فسادات ہوئے تھے۔
بی جے پی شری کانت پجاری کی گرفتاری کی مذمت ہے۔ بی جے پی نے کہا ہےکہ کانگریس حکومت کی کاروائی ہندوؤں کے خلاف ہے۔ کانگریس لوگوں کو یاد دلا رہی ہے کہ وہ ہندو مخالف ہے۔
کرناٹک سی ایم سدارامیا کا کہنا ہے کہ “ہماری حکومت تمام پرانے مقدمات کو بند کردے گی۔ بے قصور لوگوں کو گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ یہ نفرت کی سیاست نہیں ہے۔
بی جے پی کے ریاستی صدر بی وائی وجیندر اور بی ایس یدیورپا کے بیٹے نے کل کانگریس کے خلاف ریاست بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔