ایک اور بی آرایس، رکن اسمبلی کانگریس میں شامل، پرکاش گوڑ کا ریونت ریڈی نے کا کیاپارٹی میں استقبال

تلنگانہ کی اصل اپوزیشن پارٹی بی آر ایس ،کے اراکین اسمبلی کا حکمراں پارٹی کانگریس میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعہ کو بی آر ایس ایک اور رکن اسمبلی نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ را جندرنگر اسمبلی ایم ایل اے، پرکاش گوڑ نے بی آرایس چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہوئے۔

پرکاش گوڑ نے جوبلی ہلزمیں واقع چیف منسٹر ریونت ریڈی کی قیام گاہ پہنچ کر ان سے ملاقات کی اور پارٹی میں شامل ہوگئے اور ریونت ریڈی نے پرکاش گوڑ کو کانگریس کھنڈوا پہناکر پارٹی میں استقبال کیا۔ اس موقع پر ریاستی وزیر پی سرینواس ریڈی، رکن کونسل مہیندرریڈی اور دوسرے موجود تھے

اسمبلی الیکشن کے بعد بی آر ایس سے تعلق رکھنے والے 7 ارکان اسمبلی مختلف موقعوں پر کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔اس طرح بی آر ایس سے کانگریس میں شامل ہونے والے ارکان اسمبلی کی تعداد 8 تک پہنچ گئی ہے ان میں ڈی ناگیندر، ٹی وینکٹ راو ’کڈیم سری ہری، پی سرینواس ریڈی، ڈاکٹر سنجے کمار، کالے یادیا، بی کرشناموہن ریڈی شامل ہیں۔ اور چھ ایم ایل سیز بھی بی آر ایس چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہو چکے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ بی آر ایس کے مزید ارکان اسمبلی بھی کانگریس میں بہت جلد شامل ہونے والے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی پر اقدام قتل کا مقدمہ درج، رگھورام کرشن راجو نے لگائے سنگین الزامات

Read Next

بی آرایس کے 9ویں ایم ایل اے کانگریس میں شامل، اےگاندھی نے بھی کی بغاوت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular