بی آرایس کے 9ویں ایم ایل اے کانگریس میں شامل، اےگاندھی نے بھی کی بغاوت

حیدرآباد: ملک کی نئی ریاست تلنگانہ میں دس سال تک حکومت کرنے والی بی آر ایس پارٹی کو گزشتہ انتخابات میں شکست کے بعد مسلسل انحراف کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔ تلنگانہ کی اصل اپوزیشن پارٹی بی آر ایس کے اراکین اسبملی کا حکمران کانگریس کی طرف دل بدلی کا سلسلہ جاری ہے۔

اسمبلی الیکشن سے اب تک 8 ایم ایل اے اور 6 ایم ایل سی ، بی آر ایس چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہو چکے ہیں۔ جمعہ کو راجندر نگر کے، ایم ایل اے پرکاش گوڑ نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کی موجودگی میں بی آر ایس کی کار سے اتر کر کانگریس کا ہاتھ تھاما تھا۔ ہفتہ کی صبح حلقہ اسمبلی شیر لنگم پلی سے بی آر ایس کے ٹکٹ پر منتخب ایم ایل اے اریکاپوڈی گاندھی نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔

تلنگانہ کے وزیراعلی اے ریونت ریڈی نے انہیں کانگریس پارٹی کا کھنڈوا پہنا کر پارٹی میں مدعو کیا۔ ان کی شمولیت سے کانگریس میں شامل ہونے والے بی آر ایس ایم ایل ایز کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔

ایم ایل اے اریکاپوڈی گاندھی کے ساتھ شیر لنگم پلی کارپوریٹر ناگیندر یادو، میاں پور کارپوریٹر اپلا پتی سریکانت، چندا نگر کارپوریٹر منجولا رگھوناتھ ریڈی، حیدر نگر کارپوریٹر نارنے سرینواس اور دیگر نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ اس سے پہلے جی ایچ ایم سی میئر، ڈپٹی میئر اور کئی کارپویٹرس نے بی آر ایس کا ساتھ چھوڑ کر کانگریس کا ہاتھ تھاما ہے۔

اگرچہ بی آر ایس صدر کے سی آر، منتخب نمائندوں کو پارٹی میں روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اور پارٹی ایم ایل ایز کے ساتھ خصوصی میٹنگ کر رہے ہیں اور انہیں تسلی دے رہے ہیں لیکن وہ ایم ایل ایز کی بغاوت کو روکنے سے قاصر ہیں۔ بی آر ایس، نےکانگریس پر انحراف کی حوصلہ افرائی کرنے کا الزام لگایا ہے۔ اس سلسلہ میں ریاستی اسمبلی اسپیکر سےانحراف کرنے والے اراکین اسمبلی کی رکنیت منسوخ کرنے کی مانگ کی ہے۔ا ور ساتھ ہی ہائی کورٹ سے بھی رجوع کیا گیا ہے۔ اور معاملہ کو قومی سطح پراٹھایا ہے۔ صدر جمہوریہ اور سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے کا اعلان کیا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ایک اور بی آرایس، رکن اسمبلی کانگریس میں شامل، پرکاش گوڑ کا ریونت ریڈی نے کا کیاپارٹی میں استقبال

Read Next

حیدرآباد سے گیا جانے والی بس اڈیشہ میں حادثہ کا شکار۔ 3ہلاک 15 زخمی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular