
آسٹریلیا میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کا قتل کر دیا گیا۔ پولیس کو خاتون کی نعش آسٹریلیا کے وکٹوریہ میں سڑک کے کنارے کچرے کے باکس سے دستیابی ہوئی۔
مقتول خاتون کی شناخت چیتنیہ عرف شویتا کے طور پر کی گئی ہے۔ وکٹوریہ پولیس نے نعش کو ضبط کر لیا اور اس واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ خاتون کا قتل کرنے کے بعد ملزم ملک چھوڑ کر فرار ہو گیا ہوگا۔ یہ خاتون جس کا تعلق حیدرآباد کے ایس آر نگر سے بتایا گیا ہے
آسٹریلیا کے مرکاوےپوائنٹ کوک علاقے میں رہا کرتی تھی۔ قتل کا شبہ خاتون کا شوہر اشوک راج حال پر بھی کیا جا رہا ہے۔ جو اسی دوران اپنے بیٹے کے ساتھ انڈیا آیا ہے۔ پولیس مختلف زاویوں سے اس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔