
ضلع عادل آباد کے اندراولی میں ایک ٹریکٹکر بے قابو ہو کر الٹ گیا۔ اس حادثہ میں 13 افراد زخمی ہو گئے۔ دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ عادل آباد رورل منڈل کے افراد قبائیلی تہوار میں شرکت کے لئے ٹریکٹر سے جا رہے تھے۔ اسی دوران حادثہ پیش آیا۔
شیوراتری تہوار میں شرکت کے بعد واپسی کے دوران حادثہ پیش آیا۔ زخمیوں کو رمس ہاسپٹل اور اندراولی پی ایچ سی منتقل کیا گیا۔