کوکرناگ میں حادثہ، کار گہری کھائی میں گری ایک خاندان کے 8 افراد کی موت

جموں کشمیرکے جنوبی ضلع اننت ناگ کے ڈکسم کوکرناگ علاقے میں ہفتے کو ایک پرائیوٹ گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی۔ گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جا گری ۔اور ایک ہی خاندان 8 افراد بشمول 5 بچے اور تین خواتین کی موت ہو گئی۔
اطلاع ملتے ہی مقامی افراد پولیس اور فوجی اہلکاروں نے ریسکیو آپریشن کیا۔ مہلوکین کو پوسٹ مارٹم کےلئے ضلع اسپتال کوکرناگ منتقل کیا۔ طبی اور قانونی کاروائی کے بعد لاشوں کو کشتواڑ روانہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سری نگر کی ڈل جھیل میں ملی ایک خاتون اور دو بچوں کی لاشیں

مہلوکین میں امتیاز احمد تھر، امتیاز احمد تھر کی اہلیہ افروزہ بیگم، ریشما ،12 سالہ اربیہ امتیاز،10 سالہ آنیا جان،6 سالہ ابھان امتیاز احمد، 16 سالہ مسیب ماجد،8سالہ مشال ماجد شامل ہیں۔ ایک ہی خاندان کے 8 افراد کی موت پر علاقہ میں غم کاماحول ہے۔

پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے جانچ جاری ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

سری نگر کی ڈل جھیل میں ملی ایک خاتون اور دو بچوں کی لاشیں

Read Next

اکبراویسی کوڑنگل سے الیکشن لڑیں، مرکزی مملکتی وزیر داخلہ کا چیلنج، بھاگیہ لکشمی مندر کو گولڈن ٹمپل میں تبدیل کرنے بنڈی سنجے کا اعلان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular