حیدرآباد:گچی باؤلی میں رائے دہی پر شعور بیداری پروگرام،100فیصد ووٹنگ کو یقینی بنانے کی اپیل

حیدرآباد۔ تلنگانہ چیف الکٹورل آفیسر وکاس راج نے کہا ہے کہ تمام رائے دہندوں کو اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کرنا چاہے۔انھوں نےکہاکہ تلنگانہ میں 30نومبر کو چھٹی کا دن نہیں بلکہ ووٹنگ کا دن ہے۔ انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا کہ حق رائے دہی کا استعمال مذہب، ذات پات اور علاقہ کے لالچ سے بالاتر ہوکر رضاکارانہ طور پر کیا جانا چاہیے۔

حق رائے دہی کی بیداری کیلئے ایک پروگرام ”آو ووٹ دیں“ حیدرآباد کے گچی باولی علاقہ میں منعقد کیاگیا۔ جس میں چیف الکٹورل آفیسر وکاس راج، ڈی جی پی انجنی کمار، سابق ڈی جی پی مہیندر ریڈی، ‘”لیٹس ووٹ“تنظیم کے بانی جے اے چودھری اور کئی دوسرے افراد نے حصہ لیا۔ ڈی جی پی انجنی کمار نے تمام سے خواہش کی کہ وہ 30نومبر کو رائے دہی کے دن اپنی ریاست،ملک کیلئے محبت کا اظہار کریں اورووٹ کا استعمال کریں۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ میں مسلم ریزرویشن غیرآئینی، مرکز نےحلال سرٹیفکیٹ پرفیصلہ نہیں کیا۔امیت شاہ

Read Next

پاکستان، کراچی کے شاپنگ مال میں لگی آگ، 11 کی موت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular