بیرسٹر اسد الدین اویسی کو مل رہی ہے جان سے مارنے کی دھمکیاں

حیدرآباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی کو جان سے مارنے کی لگاتار دھمکیاں مل رہی ہیں۔ یہ دھمکیاں انہیں ایس ایم ایس اور فون کالز کے ذریعے دی جارہی ہیں۔ اس بات کی جانکاری خود اسد الدین اویسی نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں دی ہیں۔

اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اویسی نے کہا کہ ملک میں بہت سے ایسے لوگ ہیں جو حق بات کہتے ہوئے گھبراتے ہیں اور انکو حقائق پسند ہیں بھی نہیں مگر میں ایسے لوگوں کی پرواہ نہیں کرتا جو جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں میں حق بات کہتا ہوں اور ہمیشہ کمزور طبقوں کے ساتھ کھڑا رہتا ہوں، ان کی آواز اٹھاتا ہوں اس لئے لوگ مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں۔

اسد الدین نے کہا کہ دہلی میں ان کی سرکاری رہائش گاہ پر بھی کئی بار حملہ کیا گیا۔ اسد الدین اویسی نے سوال اٹھایا کہ اتر پردیش کی انتخابی مہم کے دوران ان پر چھ راؤنڈ فائر کرنے والے حملہ آوروں میں سے کسی کو ابھی تک گرفتار کیوں نہیں کیا گیا ہے۔ اس بات سے کیا ظاہر ہوتا ہے۔ کون لوگ ہیں جو ی یہ سب کروا رہے ہیں؟

Vinkmag ad

Read Previous

دنیا بھر میں مائیکرو سافٹ کے سرورز بند ، ایئر لائنز، بینک، اسپتال، بزنس متاثر

Read Next

بے قابو کار نے دی لاری کو ٹکر، انجینئرنگ کے3 طلبا ہلاک 2 زخمی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular