
ایک خاتون بس میں سوار ہونے کی کوشش کر رہی تھی ایسی دوران اچانک بس چل آگے کی جانب چل پڑی ۔ جس کے نتیجہ میں خاتون نیچے گر گئی۔ تاہم ڈرائیور نے فوری بریک لگایا۔ جس کے نتیجہ میں اس خاتون کی جان بچ گئی۔ یہ واقعہ حیدرآباد کے علاقہ سکندرآباد کنٹونمنٹ کے لوتھ کنٹہ بس اسٹاپ میں گذشتہ روز پیش آیا۔
اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔سوشیل میڈیا استعمال کرنے والوں نے اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ آرٹی سی بس کے ڈرائیورس کو بس میں خواتین کے چڑھنے کے دوران کافی احتیاط کرنی چاہئے تاکہ اس طرح کے واقعات پیش نہ آئیں۔