تلنگانہ کی اہم ریجنل رنگ روڈ کی تعمیر، مرکز نے تقریباً 200 کروڑ کی لاگت برداشت کرنے کا فیصلہ کیا

تلنگانہ کی اہم ریجنل رنگ روڈ کی تعمیر کے حصہ کے طور پر مرکز نے پائپ لائنوں، کیبلوں، کھمبوں وغیرہ کو ہٹانے کے لیے تقریباً 200 کروڑ کی لاگت برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے نیشنل ہائی ویز کارپوریشن کے عہدیداروں کو اس کی ہدایت دی ہے۔ اس فیصلے سے ریاستی حکومت اضافی بوجھ سے بچا گئی۔ سڑک کے لیے درکار اراضی کے حصول کی لاگت مرکزی اور ریاستی حکومتیں یکساں طور پر برداشت کریں گی۔

نیشنل ہائی ویز کارپوریشن کے عہدیداروں نے کہا کہ ریجنل رنگ روڈ کے شمالی حصہ کے لیے اراضی کے حصول کا معاملہ ختم ہونے کے بعد تعمیراتی کام کے لیے ٹنڈرس طلب کرنے کا کام اپنے آخری مرحلے میں پہنچ جائے گا۔

Vinkmag ad

Read Previous

اچانک بس چل پڑنے سے، گرپڑی خاتون محفوظ

Read Next

تلنگانہ کے کمبھ میلہ میڈارم جاترا کا بدھ سے آغاز۔6ہزارخصوصی بسیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular