
حیدرآباد: شہر کے علاقہ عابڈس میں واقع ایک خانگی ہاسپٹل کے پاس آج اس وقت حالات کشیدہ ہوگئے جب شیرخوار کے فوت ہونے کے بعد اس کے رشتہ داروں نے احتجاج کیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع محبوب نگرکی ایک خاتون نے تین دن پہلے خانگی ہاسپٹل میں بچے کو جنم دیا، اس دوران ڈاکٹرس نے بچہ کے والدین کو بتایا کہ منگل کی صبح ان کے بچے کی موت ہوگئی ہے۔
شیرخوار کی موت کی اطلاع سنتے ہی اس کے ماں باپ برہم ہوگئے اوران کے رشتہ داروں نے ڈاکٹرس پر مبینہ لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے ہاسپٹل کے پاس احتجاج کیا۔