6ضمانتیں،فارمس حاصل کرنے حیدرآباد میں برقعہ پوش خواتین کی طویل قطاریں

حیدرآباد میں تلنگانہ کی کانگریس حکومت کی 6ضمانتوں کے سلسلہ میں عوام سے درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری ہے۔شہریوں کی بڑی تعداد 150 ڈویژنوں میں قائم 600 مراکز پر اپنی درخواستیں جمع کرا رہی ہیں۔ لیکن بعض مقامات پر درخواستیں نہ ملنے کی وجہ سے عوام برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔ شدید سردی کے باوجود صبح تقریبا 7بجے سے برقعہ پوش خواتین طویل قطاروں میں درخواست فارمس کی وصولی کیلئے نظرآرہی ہیں۔

خواتین کاکہنا ہے کہ محدود تعداد میں ہی درخواستوں کے ملنے کی وجہ سے ان کو مشکل صورتحال کا سامنا ہے اور وہ صبح میں اپنے گھریلو کام کاج چھوڑ کر قطار میں ٹہرنے پر مجبور ہیں۔ کانگریس حکومت کی چھ گیارنٹی والی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کیلئے خواتین درخواست داخل کر رہی ہیں۔ مہالکشمی اسکیم کے تحت ہر ماہ گھر کی ایک خاتون کو 2,500/- روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی، 500/- روپے میں گیاس سلنڈر دیا جائے گا۔اندرماں مکانات اسکیم کے تحت بے گھر خاندان کو مکان کی تعمیر کے لئے 5 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جائے گی۔

اس کے علاوہ تلنگانہ کے لئے شہید ہونے والوں اور تلنگانہ کی تحریک میں حصہ لینے والوں کو 250 مربع گز امکنہ اراضی بھی اس اسکیم کے تحت فراہم کی جائے گی۔ گروہا جیوتی اسکیم کے تحت ہر خاندان کو 200یونٹ تک مفت بجلی فراہم کی جائے گی۔ درخواست گذار کی جانب سے ہر ماہ استعمال ہونے والی بجلی یونٹ کی تعداد کو ٹک کرنا ہوگا۔

چیوتا اسکیم کے تحت معمرین اور دیگر افراد کو 4 ہزار روپے اور معذورین کو 6ہزار روپے کا ہر ماہ وظیفہ دیا جائے گا۔ پہلے سے آسرا اسکیم کے تحت وظائف حاصل کرنے والوں کو دوبارہ اس کے لئے درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ صرف نئے درخواست گذار ہی اس کے لئے درخواستیں دے سکتے ہیں۔ معذورین کو سدرم سرٹیفیکیٹ کا نمبر درج کرنا ہوگا۔

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد کی 83ویں کل ہند صنعتی نمائش کا یکم جنوری کو افتتاح

Read Next

کوویڈ کی نئی ذیلی شکل سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں:ڈائرکٹرطبی تعلیم تلنگانہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular