
جمعیۃ العلماء ہند تلنگانہ و آندھراپردیش چیاپٹر نے اسمبلی انتخابات میں حکمران بی آر ایس پارٹی کی تائید کا اعلان کیا ہے۔ اور اقلیتوں سے بی آر ایس کو مضبوط کرنے کی اپیل کی۔تنظیم کے ذمہ داروں نے وزیر فینانس ہریش راو سے ملاقات کرتے ہوئے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
ہریش راؤ نے کہا کہ چیف منسٹر چندرشیکھرراو کے دس سالہ دور میں تلنگانہ ریاست پرامن رہا ۔ بی آر ایس کے دور میں ایک بھی فرقہ وارانہ فسادات نہیں ہوئے ۔ اس کے علاوہ چیف منسٹر چندرشیکھرراو سیکولر ذہن رکھتے ہیں اس لئے تلنگانہ میں مسلمانوں کی ترقی اور فلاح و بہبود کے کئی کاموں کو انجام دیا گیا۔
وزیر ہریش راؤ نے تنظیم کی جانب سے بی آرایس پارٹی کی تائید پر جمعیۃ العلماء ہند ٹی ایس اور اے پی کے صدر مفتی غیاث الدین جنرل سکریٹری مفتی زبیر اور افراد کا شکریہ ادا کیا۔