
حیدرآباد ۔ شہر میں ڈاگ شو کے لیے جہاں ہمہ اقسام کے کتے لائے گئے وہیں ایک کتا سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اس کتے کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی قیمت سن کر آپ چونک جائیں گے۔ اس کتے کی قیمت 20 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ اس کتے کا تعلق
Caucasian shepherd
نسل سے بتایا گیا ہے جو شہر کے علاقے آج میاں پور میں نظر آیا۔
کتے کو میاں پور کے ایک کلینک میں طبی معائنہ کے لیے لایا گیا تھا۔ بنگلور سے تعلق رکھنے والے انڈین ڈاگ بریڈر اسوسی ایشن کے صدر و فلم اداکار ستیش نے حال ہی میں یہ کتا 20 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔
ستیش نے اس کتے کا نام کاڈابام ہائیڈر رکھا ہے۔ یہ کتا فلموں میں بھی کام کرتا ہے، اب تک اس نے کئی بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے 32 میڈلز بھی حاصل کیے ہیں ۔ یہ بات کتے کے مالک نے بتائی۔
قیمتی کتے کو حیدرآباد لانے کی اطلاع جیسے ہی عام ہوئی لوگ اسے دیکھنے کے لیے جمع ہو گئے اور اس کے ساتھ سیلفیاں لینے لگے۔