حیدرآباد ، تلگو یونیورسٹی میں کاڈیل فیسٹول

حیدرآباد میں واقع تلگو یونیورسٹی میں کاڈیل فیسٹول منعقد کیا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر کشن راو نے اس کا افتتاح کیا۔ یہ فیسٹول مشہور قبائلی ومحقق پروفیسر جے تروملاراو کی رہنمائی میں منعقد کیا گیا جس میں قبائلیوں کے فن کی مختلف شکلوں‘ موسیقی کے آلات‘ کتابوں اور قدیم ادب سے متعلق آلات نمائش میں رکھے گئے ہیں۔

گونڈ قبائلیوں کی زندگی‘ فن اور ثقافت پر ملک کے مختلف مقامات کے افراد نے حصہ لیتے ہوئے اس پر روشنی ڈالی۔ مندوبین کا خیرمقدم کیا گیا۔ پروفیسر تروملا راو نے کہا کہ تلگو عوام کی تخلیقی وراثت اور انفرادیت کی خصوصیات کو دکھانے کے لئے ایسی نمائش کافی اہمیت کی حامل ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

پکڑے جانے کے خوف سے تالاب کے درمیان پتھر پر چڑھ جانے والا چورپکڑلیاگیا

Read Next

حیدرآباد میں 20 کروڑ کا کتا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular