
حیدرآباد ۔ ریاست تلنگانہ میں کورونا کے کیسس میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ اسی دوران حیدرآباد کے نیلوفر ہاسپٹل میں 14 ماہ کے بچے کے کورونا سے متاثر ہونے کا پتہ چلا ہے۔ معلوم ہوا کہ شہر کے علاقہ آغا پورہ سے تعلق رکھنے والے شیر خوار کو خرابی صحت کی وجہ سے وینٹی لیٹر پر نیلوفر ہاسپٹل لایا گیا۔
ڈاکٹرس نے علاج شروع کر دیا۔ بعد ازاں اس بچہ کے کوویڈ کے ٹیسٹ کروائے گئے رپورٹ مثبت آئی۔ ہاسپٹل ڈاکٹر پروفیسر شری نوینواس کلیانی نے بتایا کہ بچہ کی صحت ٹھیک ہے وینٹی لیٹر ہٹا دیا گیا ہے اور آکسیجن پر بچے کو رکھا گیا ہے۔ اس وقت یہ بچہ نیلوفر ہاسپٹل کے ائسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہے۔