
ریاست تلنگانہ کے ضلع ہنمکنڈہ میں ایک دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا۔ دردناک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک اور دیگر تین زخمی ہو گئے۔ ضلع بھوپال پلی ایٹورو ناگارم سے تعلق رکھنے والے افراد سرسلہ ویملواڑہ میں واقع مندر کے درشن کے لیے جا رہے تھے۔
جمعرات کی رات ضلع نمکنڈہ ایلکا ترتی منڈل کے پنچیکل پیٹ کے پاس مخالف سمت سے آنے والی لاری بے قابو ہو کر ان کی کار سے ٹکرا گئی۔ حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت کانتماں، شنکر،بھارت اور چندنا کے طور پر کی گئی ہے جبکہ زخمیوں رینوکا، بھارگو شری دیوی کو علاج کیلئے ورنگل کے ایم جی ایم ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔