تلنگانہ میں کانگریس کی کامیابی پر گاندھی بھون میں جشن

تلنگانہ میں کانگریس کی کامیابی پر حیدرآباد میں واقع پارٹی کے ہیڈکوارٹرس گاندھی بھون میں جشن کا ماحول دیکھاگیا۔پارٹی کے لیڈروں، کارکنوں، محبان کانگریس کی بڑی تعداد انتخابی نتائج کے ساتھ ہی جمع ہوگئے۔

بڑے پیمانہ پر جشن منایا، پٹاخے چھوڑے اور رقص کرتے ہوئے ایک دوسرے کو جیت کی مبارکباد پیش کی۔ کانگریس، 2014میں تلنگانہ کی تشکیل کے بعدپہلی مرتبہ اس تلگوریاست میں حکومت بنانے کے موقف میں آگئی ہے۔ اس جشن میں پارٹی لیڈروں کا جوش دیکھنے لائق تھا جنہوں نے اس تبدیلی کو ریاست کے عوام کیلئے فال نیک قراردیا۔ کانگریس کارکنوں اور لیڈروں نے صدرتلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی کے حق میں نعرے بازی کی۔

Vinkmag ad

Read Previous

گریٹرحیدرآباد میں بی آرایس امیدواروں کو برتری

Read Next

تلنگانہ میں آئندہ حکمت عملی کا تعین ہائی کمان کرے گی:شیوکمار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular