
حیدرآباد: ساؤتھ زون ٹاسک فورس ٹیم نے آج پرانے شہر سے رؤڈی شیٹر ظفر پہلوان کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق لال بہادر اسٹیڈیم میں سالم پہلوان اور ظفر پہلوان کے حامیوں کے درمیان ہوئے جھگڑے کو معاملے میں انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ماہ اکتوبر میں ایل بی اسٹیڈیم میں دونوں پہلوانوں کے حامیوں کے درمیان تصادم ہوا تھا۔ اس معاملے میں سیف آباد پولیس نے ظفر پہلوان اور دوسروں کے خلاف کیس درج کیا تھا اسی کیس کے سلسلے میں آج ظفر پہلوان کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔