
حیدرآباد۔ شہر میں ایک خاتون سافٹ ویر انجینئر نے خودکشی کر لی۔ یہ واقعہ رائے درگم کے مدھورا نگر میں واقع ہاسٹل میں آج پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 24 سالہ وینا جس کا تعلق شاد نگر سے تھا وہ شہر کی ایک سافٹ وئر کمپنی میں انجینیئر کے طور پر خدمات انجام دیتے ہوئے ہاسٹل میں مقیم تھی۔
آج اس نے ہاسٹل میں پھانسی لےکرخودکشی کر لی۔ انتہائی اقدام کی وجہ فوری پتہ نہیں چل سکی۔ معلوم ہوا ہے کہ آج ہی اس نے ہاسٹل میں کمرہ کرائے پر حاصل کیا تھا۔ پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کے مردہ خانے میں محفوظ کروا دیا ہے مزید تحقیقات جاری ہے