
میدک: ایک بدمعاش کی طرف سے ہراسانی سے تنگ آکرانٹرمیڈیٹ کے طالبہ نے خودکشی کرلی۔ تلنگانہ کے ضلع میدک کے تمپالورو گاؤں سے 16 سالہ لڑکی سُپرجا 31 جولائی کو مردہ پائی گئی تھی۔ اس کے اہل خانہ نے ابتدائی طور پر یہ خیال کیا کہ اس نے تعلیمی دباؤ کی وجہ سے خودکشی کی۔
بعد میں انہوں نے پولیس میں شکایت درج کروائی اور الزام عائد کیا گیا کہ ان کی لڑکی نے ایک شخص کی ہراسانی تنگ آکر خودکشی کی۔ خاندان کا دعویٰ ہے کہ اسی گاؤں کا نوجوان سپرجا کو کئی مہینوں سے محبت کے نام پر ہراساں کر رہا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے اہل خانہ کے الزامات کی تحقیقات شروع کردی ہے۔