
حیدرآباد۔ شمس آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک اسمگلر کے پاس سے زائد از ایک کلو سونا پکڑا گیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف ریوینیو انٹیلی جنس کے حکام نے باوثوق ذرائع کی اطلاع پر ایک مسافر کو پکڑ کر اس کے پاس سے یہ سونا ضبط کر لیا جس کی مالیت ایک کروڑ 11 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔
عہد یداروں کے مطابق مسافر نے قبول کیا کہ وہ اس سونے کی اسمگلنگ کر رہا تھا اسے گرفتار کر کے عدالتی تحویل میں دے دیا گیا۔ اسمگلر کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ ترو چراپلی سے طیارے کے ذریعہ حیدرآباد پہنچا تھا۔