
حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے قانون ساز کونسل میں گورنر کوٹہ کے تحت پروفیسر کودنڈارام اور صحافی عامر علی خان کو تیسری مرتبہ امیدوار بناتے ہوئے اسے کابینہ میں منظوری دی ہے اس بات کی اطلاع وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ پی سرینواس ریڈی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دی۔
گورنر کوٹہ کے تحت تلنگانہ کونسل اراکین کے طور پر کابینہ نے اردو اخبار سیاست کے نیوز ایڈیٹر عامر علی خان اور پروفیسر کودنڈا رام کے ناموں کو دوبارہ منظوری دے کر گورنر جے ڈی ورما کو روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔
پی سرینواس ریڈی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پروفیسر کودنڈا رام اور عامر علی خان کو گورنر کوٹہ کے تحت حکومت نے نامزد کیا تھا لیکن مقدمہ بازی کے بعد عدالت کی ہدایت کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا کہ دونو ں ناموں کو دوبارہ گورنر کے پاس روانہ کیا جائے ۔
واضح رہےکہ عامر علی خان اور پروفیسر کودنڈا رام کو گورنر کوٹہ میں نامزد کرنے حکومت سے جاریہ سال کے اوائل میں ہی سفارش روانہ کی گئی تھی جسے اس وقت کی گورنر ڈاکٹر ٹی سوندراراجن نے منظوری دے کر اعلامیہ بھی جاری کردیا تھا اور حکومت و الیکشن کمیشن سے دونوں اراکین کونسل کے احکام جاری کئے گئے تھے لیکن بھارت راشٹرسمیتی کی جانب سے گورنر کے فیصلہ کے خلاف عدالت سے حکم التواء حاصل کیا گیا تھا اور دونوں کو حلف لینے سے عدالت نے روکا تھا۔
One Comment
[…] عامر علی خان اور کودنڈارام گورنر کوٹہ کے تحت تیسری مرتب… […]