
حیدرآباد۔ فون کے زیادہ استعمال اور ٹی وی دیکھنے پر ڈانٹنے کی وجہ سے ایک لڑکی نے خودکشی کر لی۔ یہ واقعہ حیدرآباد میں پیش آیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پاپی ریڈی نگر سے تعلق رکھنے والی دیویا نامی لڑکی نے گریجویشن تک حاصل کی اور وہ خانگی ملازمت کر رہی تھی۔ خرابی صحت کے باعث اس نے نوکری چھوڑ دی اور گھر پر ہی تھی۔ وہ اپنا زیادہ تر وقت فون دیکھنے یا ٹی وی دیکھنے میں گزارتی تھی جس پر لڑکی کے باپ نے اسے ڈانٹا، باپ کے ڈانٹ پر دل برداشتہ بیٹی نے پھانسی لے کر خودکشی کر لی۔ مرنے سے پہلے اس نے خودکش نوٹ چھوڑا جس میں اس نے لکھا” پاپا اب میں فون اور ٹی وی نہیں دیکھوں گی”جگت گیری گٹہ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے نعش کو بعد پوسٹ مارٹم ورثاء کے حوالے کر دیا۔