تلنگانہ میں پولنگ کل، تمام تر انتظامات مکمل۔ امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ جمعرات ہوگا ای وی ایمس میں محفوظ

ریاست تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کیلئے پولنگ جمعرات یعنی 30 نومبر کو ہوگی ۔الیکشن کمیشن نے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ ریاست کے 119 اسمبلی حلقوں پر جملہ دو ہزار دو سو 90 امیدوار میدان میں ہیں۔ جن میں دو ہزار 68 مرد اور 221 خواتین امیدوار شامل ہیں۔ جبکہ ایک امیدوار کا تعلق تیسری جنس سے ہے۔

2290امیدواروں کے قسمت کا فیصلہ 3 کروڑ 26 لاکھ سے زائد رائے دہندے کل الکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں محفوظ کردیں گے۔ ووٹنگ کے لئے ریاست گیر سطح پر 35 ہزار سے زائد پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے حساس پولنگ مراکز پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ ریاست کے اسمبلی حلقے سرپور، چنور، بلم پلی، منچریال، آصف آباد، منتھنی، بھوپال پلی، ملگو، پیناپاکا، اِیلندو، کوتہ گوڑم، آشواراؤ پیٹ، بھدراچلم میں پولنگ کا عمل چار بجے اختتام کو پہنچے گا جبکہ بقیہ 106 حلقوں میں پولنگ کا عمل پانچ بجےشام تک جاری رہے گا۔

ریاست گیر سطح پر پولنگ کے لئے 35ہزار چھ سو 55 مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ سیکوریٹی کے کڑے بندوبست کئے گئے ہیں۔ انتخابی عملہ آج شام ہی پولنگ اسٹیشن روانہ ہو رہا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

نامپلی سے کانگریس کے امیدوار فیروز خان کے خلاف کیس درج

Read Next

حضورآباد: بی آرایس امیدوار کوشک ریڈی کے خلاف مقدمہ درج ‌

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular