تلنگانہ چیف منسٹر چندرشیکھر راؤ کے چار انتخابی جلسہ آج

حیدرآباد ۔ تلنگانہ میں انتخابی مہم آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ انتخابی مہم کے اختتام کو صرف دو دن باقی رہ گئے ہیں۔ اسی دوران بی آر ایس نے اپنی انتخابی مہم میں شدت پیدا کر دی ہے۔پارٹی سربرا و چیف منسٹر چندرشیکھر راؤ کے ساتھ ساتھ پارٹی کے کارگزار صدر تارک راما راؤ اور ریاستی وزیر ہریش راؤ ریاست بھر میں طوفانی دورے کرتے ہوئے انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔

تلنگانہ چیف منسٹر چار اسمبلی حلقوں میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ وہ نرمل ضلع کے خانہ پور ،متحدہ کریمنگر ضلع کے جگتیال، ویملواڑہ اور ضلع سدی پیٹ کے دُباک کا دورہ کرتے ہوئے انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ پہلے وہ خانہ پور کا دورہ کریں گے دوپہر میں چیف منسٹر بی آر ایس امیدوار جانسن نائک کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے، وہاں سے وہ جگتیال پہنچیں گے جہاں وہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے، اس جلسہ کے بعد وہ ویمل واڑا کورٹ کے قریب جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ بعد ازاں سہ پہر چار بجے چیف منسٹر دباک حلقہ میں انتخابی جلسے کو مخاطب کریں گے۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ اسمبلی الیکشن 521امیدواروں پر کریمنل کیسس درج

Read Next

کانگریس مسلمانوں کی چھپی ہوئی اور بی جےپی کھلی دشمن۔کویتا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular