
بی آرایس رکن قانون ساز کونسل کویتا نے کہا ہے کہ بی جے پی مسلمانوں کی کھلی اور کانگرس چھپی ہوئی دشمن ہے۔ آج نظام آباد میں اٹو ٹکنیشن اسوسی ایشن کے اجلاس میں بی آر ایس امیدوار گنیش گپتا کے ساتھ انھوں نے شرکت کی۔
کویتا نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اس بات پر غور کریں کہ کونسی سیاسی جماعت ان کے ساتھ ہے اور کس پارٹی نے انہیں استعمال کر کے چھوڑ دیا ہے۔انہوں نے بی جے پی کی مسلم دشمنی پر شدید تنقید کی اور کہا کہ بی جے پی کی مسلم دشمنی کی وجہ سے جہاں تناؤ کی کیفیت ہے وہیں کانگریس کی چھپی دشمنی کی وجہ سے مسلمانوں کو مسلہ درپیش ہے۔
کویتا نے مزید کہا کانگریس مسلمانوں کے تعلق سے کہتی کچھ اور ہے اور کرتی کچھ اور ہے۔ بی آر ایس رکن قانون ساز کونسل نے کہا کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی دادی سےکر ان کے والد اور ان کی والدہ تمام نے غریبی ہٹاؤ کا نعرہ دیا لیکن غربت کے خاتمہ کے لیے کچھ نہیں کیا۔