
بی آر یس پارٹی کی رکن کونسل کے کویتا نے کہا کہ راہول گاندھی ببر شیر نہیں پیپر شیر ہے۔ کویتا نے کہا کہ راہول گاندھی بی سی زمرہ بندی کے کے سی آر خلاف ہونے کا چھوٹا پروپیگنڈہ کررہے ہیں۔ جو معنی خیز ہے۔ تلنگانہ تقسیم بل کے وعدوں پر عمل درآمد کے لئے سونیا گاندھی اور راہول گاندھی نے کبھی آواز نہیں اٹھائی ۔ شوگر فیکٹری تلگو دیشم جب فروخت کررہی تھی کانگریس خاموش تماشائی بنی ہوئی تھی ۔اس کو بی جے پی کے سابق رکن پارلیمان نے خریدا تھا ۔
انہوں نے رکن کونسل جیون ریڈی کو شدید نشانہ بناتے ہوے کہا کہ پارلیمنٹ میں نریندر مودی جب تلنگانہ کی توہین کررہے تھے اس وقت راہول گاندھی اور سونیا گاندھی ایوان میں موجود تھے اور مودی کے بیان پر اعتراض تک نہیں کیا۔ ایسے راہول گاندھی کی تعریف جیون ریڈی کررہے ہیں ۔ ایسے راہول گاندھی کی ضرورت تلنگانہ کو نہیں ہے۔ کے سی آر کو بی سی زمرہ بندی کے مخالف قرار دینے والے راہول گاندھی کو اس کا شعور بھی ہے یا نہں۔
کویتا نے کہا کہ جیون ریڈی ہوش میں رہے کر بات کریں ان کو کوین ایلیزبت رانی کہے کر خطاب کیا ہے۔ وہ اٹلی کی رانی نہیں ہے۔ وہ تلنگانہ کی بیٹی ہے۔ اور وہ کسی کی بلی نہیں لے سکتی۔ جیون ریڈی رکن کونسل ہے اور وہ مقابلہ کررہے ہیں۔ وہ کامیاب نہیں ہونگے۔ کورٹلہ کی عوام کبھی بھی جیون ریڈی کو قبول نہیں کرے گی۔ بی آر یس امیدوار ڈاکٹر سنجے کو دوبارہ کامیاب کریگی۔