
حیدرآباد: تلنگانہ میں پرامن طور پر پولنگ جاری ہے۔ صبح سات بجے پولنگ کا آغاز ہوا جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔
اس دوران بی آر ایس کے کارگزار صدر تارک راما راؤ نے شہر کے مختلف پولنگ بوتھس کا معائنہ کیا۔ انہوں نے عہدیداروں سے ووٹنگ کے تناسب سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔
اسی طرح کے ٹی آر نے رائے دہندوں سے بھی بات چیت کی، انہوں نے شہریوں سے حق رائے دہی سے استفادہ کی خواہش کی ہے۔