
تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔ جمعرات کی دوپہر ایک بجے تک ریاست بھر میں 36.68 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔ حیدرآباد میں، صرف 20.79 فیصد کا سب سے کم اورمیدک میں 50 فیصد سے زیادہ پولنگ ریکارڈ کی گئی۔
تلنگانہ کی دارلحکومت حیدرآباد میں ووٹنگ کا کم تناسب رائے دہندوں کی بے حسی کو ظاہر کرتا ہے۔چیف الیکٹورل آفیسر تلنگانہ وکاس راج نے کہا کہ شہر اور شہری علاقوں میں پولنگ فیصد میں اضافہ ہوگا۔ وزیر کے ٹی آر نے شہر کے رائے دہندوں سے کہا کہ وہ اپنے گھروں سے نکل کر پولنگ مراکز پر آئیں۔
تلنگانہ دیگر اضلاع محبوب نگر میں 45 فیصد، کریم نگر میں 40.73، عادل آباد میں 41.88، گدوال میں 49.29، کھمم میں 42 فیصد، منچیریالہ میں 42.74 فیصد، محبوب آباد میں 48 فیصد، کاماریڈی میں 41 فیصد نے اندراج کیا ہے۔